افغانستان میں ایسی حکومت تشکیل دی جائیگی جو تمام طبقات کی نمائندہ ہو گی: ملا عبدالغنی برادر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک )طالبان کے نائب امیر اورحکومت کے متوقع سربراہ ملا عبدالغنی برادر نے کہاہے کہ ایسی حکومت تشکیل دے رہے ہیں جو افغان عوام کے تمام طبقات کی نمائندہ ہو گی۔
الجزیرہ ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ملا عبدالغنی برادر نے کہاکہ حکومت عوام کے سامنے جوابدہ ہوگی اور امن یقینی بنائے گی ،ان کا کہناتھا کہ ایسی حکومت اقتصادی ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے ۔
دوسری جانب افغان میڈیاکے مطابق نئی حکومت کے اعلان کی تقریب میں شرکت کیلئے کئی ممالک کے وفود کابل آ رہے ہیں،مختلف ممالک کو نئی حکومت کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے پاکستانی اور قطری نمائندے کابل پہنچ چکے ہیں،دیگر ممالک کے وفود کی کابل آمد جلد متوقع ہے ۔
افغانستان میں ایک ایک ایسی حکومت تشکیل دے رہے ہیں جو افغان عوام کے تمام طبقات کی نمائندہ ہوگی، عوام کے سامنے جوابدہ ہوگی اور امن یقینی بنائے گی جو اقتصادی ترقی کےلیے انتہائی ضروری ہے۔
— افغان اردو (@AfghanUrdu) September 4, 2021
طالبان کے نائب امیر اور حکومت کے متوقع سربراہ ملا عبدالغنی برادر کی الجزیرہ سے گفتگو pic.twitter.com/gT3t5AJJaL
یہ بھی پڑھیں: امریکی انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ فعال، پہلی پرواز کی اڑان