کوئی پوچھنے والا نہیں۔۔۔ لوہا مارکیٹ میں سریا کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گیئں
(24 نیوز)لاہور شہر کی لوہا مارکیٹ بے لگام، سریا کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گیئں، لوہا مارکیٹ بادامی باغ کے تاجران نے قیمتوں میں از خود بے تحاشا اضافہ کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق لوہا مارکیٹ کے تاجروں نے تین سے چار ماہ کے دوران گریڈ اور لوکل سریا 30 سے 35 ہزار فی ٹن مہنگا کردیا ہے ، لوکل سریا 30 ہزار اوربرینڈڈ سریا کی قیمتیں 35 ہزار فی ٹن بڑھ گئیں ہیں۔برینڈڈ سریا 1 لاکھ 70 ہزار سے 1لاکھ 80 ہزار فی ٹن جبکہ لوکل سریا 1 لاکھ 60 ہزار روپے فی ٹن تک فروخت کیا جارہا ہے ۔
تعمیراتی میٹریل کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں جس کے باعث غریب کیلئے دومرلہ کا گھر بنانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔شہریوں کا کا کہنا ہے کہ بادامی باغ کے تاجروں کو قیمتیں بڑھانے پر کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ قیمتیوں میں بے تحاشہ اضافہ کے بعد بادامی باغ لوہا مارکیٹ یونین بھی غائب ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’’ارطغرل غازی‘‘ سیریز ۔۔کترینہ کیف اورسلمان خان بھی چپ نہ رہ سکے