(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں زندگی معمول پر آنے لگی،فضائی سروس کے بعد کابل کی سب سے بڑی منی ایکسچینج مارکیٹ دوبارہ کھل گئی ۔
تفصیلات کے مطابق 10 روز قبل طالبان کے آنے کے بعد منی ایکسچینج مارکیٹ بند ہو گئی تھی ، حالات نارمل ہونے کے بعد افغانستان میں اندرون ملک فضائی سروس بھی شروع کردی گئی، کابل کی سب سے بڑی منی ایکسچینج مارکیٹ کی رونقیں بھی حال ہو گئیں، ایکسچینج مارکیٹ میں غیرملکی کرنسیوں کے ریٹ میں نمایاں اتار چڑھاﺅ رہا ،ایک امریکی ڈالر کی ٹریڈنگ 87 سے 89 افغانی کرنسی کے درمیان ہوئی ۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں ایسی حکومت تشکیل دی جائیگی جو تمام طبقات کی نمائندہ ہو گی: ملا عبدالغنی برادر