ڈاکٹر عبدالقدیر کی طبیعت میں بہتری نہ آسکی،ہسپتال میں علاج معالجہ جاری

Sep 04, 2021 | 19:01:PM
 ڈاکٹر عبدالقدیر کی طبیعت میں بہتری نہ آسکی،ہسپتال میں علاج معالجہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی طبیعت میں بہتری نہ آسکی۔ان کا ہسپتال میں علاج معالجہ جاری۔

تفصیلات کے مطابق قومی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو 26 اگست کو ملٹری ہسپتال راولپنڈی لایا گیا، جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے،تاہم دس دن گزرنے کے باوجود ان کی طبیعت میں بہتری نہیں آئی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو کورونا وائرس کے پیش نظر ملٹری ہسپتال لایا گیا تھا۔سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عبدالقدیر خان کو 28 اگست کو ملٹری ہسپتال کے کورونا وارڈ منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ فعال، پہلی پرواز کی اڑان