ندا یاسر نے فارمولا ریس کار ڈرائیور کو گھما کر رکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹر نگ ڈیسک)معروف میزبان ندا یاسر کی تقریباً 5 سال پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ’فارمولا ریسنگ کار‘ اور انگریزی کے لفظ ’فارمولا‘ میں فرق کو سمجھ نہیں پا رہیں۔
میزبان کی پرانی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر پر ’ندا یاسر‘ کے نام کا ٹرینڈ ٹاپ فہرست میں بھی شامل ہوا اور لوگوں نے ان پر خوب تنقید کی۔
تفصیلات کے مطابق ندا یاسر ویڈیو میں فارمولا ون ریس ڈرائیور سے پوچھتی نظر آتی ہیں کہ اچھا تو ریسنگ کار میں کتنے افراد سوار ہوسکتے ہیں ۔ ڈرائیور کے جواب پرکہ اس کار میں بمشکل ڈرائیور کی جگہ ہوتی ہے ندا کا جوابی سوال تھا تو اچھا آپ نے شروع ہی ایک سے کیا ?
جس پرڈرائیور کے تاثرات دیکھنے کے قابل تھے۔ ایک جگہ ندا یہ بھی کہتی ہیں اچھا ،اچھا ابھی فارمولا بنایا ہے آپ نے، ایکسپیریمنٹ نہیں کیا؟
یہ بھی پڑھیں:نو جوان یو ٹیوبر نے 6 گھنٹے قبر میں گزارے تو کیا ہوا؟۔۔ ویڈیو وائرل
جہاں سوشل میڈیا پر ندا یاسر پر تنقید کی گئی اور انہیں پروگرام کے حوالے سے مشورے دیے گئے وہیں کچھ صارفین ایسے بھی ہیں جنہوں نے ان کے پروگرام سے کچھ سبق سیکھے۔ یوں ندا یاسر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں۔
Kill me. Now. pic.twitter.com/XLl4KlYA3j
— Zarrar Khuhro (@ZarrarKhuhro) September 3, 2021
یہ بھی پڑھیں:اداکار سدھارتھ شُکلا نے اپنی آخری شام کس کے ساتھ گزاری ۔۔سکیورٹی گارڈ کا اہم انکشاف
پروگرام سے تجربات حاصل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے افشاں مصعب نے لکھا کہ ’ندا یاسر کے کلپ سے صرف دو سبق سیکھنے کو ملتے ہیں۔ مارننگ شو دیکھنے کے لیے دماغ الماری میں لٹکا دیں۔ کُول کراؤڈ کا حصہ دِکھنے میں اس موضوع پر نہیں بولنا چاہیے جس کی بنیادی سمجھ بھی نہ ہو۔
ندا یاسر کے کلپ سے صرف دو سبق سیکھنے کو ملتے ہیں
— افشاں مصعب (@AfshanMasab) September 4, 2021
۱: مارننگ شو دیکھنے کے لیے دماغ الماری میں ھینگ کردیں۔
۲: "کُول کراؤڈ" کا حصہ دِکھنے میں اس موضوع پر نہیں بولناچاہیے جس کی بنیادی سمجھ بھی نہ ہو۔