(24 نیوز)بہاولپور میں دو بھائیوں نے 8 سالہ کزن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے نمونے ڈی این اے کیلئے بھجوا دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی ، آج بھی ایک ننھی کلی اپنے کزنز کی درندگی کا نشانہ بن گئی ،تھانہ سمہ سٹہ کے علاقے فتووالی میں زیادتی کا واقعہ پیش آیاجہاں عدنان اور نادر نے اپنی 8 سالہ کزن کو زیادتی کانشانہ بنا ڈالا،ذرائع کاکہناہے کہ دونوں بھائی ایک دوسرے کا پہرہ دیتے رہے ،ملزموں نے بچی کی والدہ کی غیرموجودگی میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ذرائع کاکہناہے کہ پولیس نے ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے نمونے ڈی این اے کیلئے بھجوا دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بچے کی پیدائش سے قبل ظالم بھائی نے بہن کا گلا کاٹ دیا