نجی وسرکاری تعلیمی اداروں کے بعدمیڈیکل کالج۔۔ یونیورسٹیاں بند۔۔نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حکومت پنجاب کامیڈیکل کالجزاوریونیورسٹیزبندکرنےکافیصلہ،میڈیکل کالجزاوریونیورسٹیز4سے15ستمبرتک بندرہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نجی وسرکاری تعلیمی اداروں کے بعد پنجاب حکومت نے میڈیکل کالجزاوریونیورسٹیزبندکرنےکافیصلہ کیا،میڈیکل کالجزاوریونیورسٹیز4سے15ستمبرتک بندرہیں گے،طبی تعلیمی اداروں میں سٹاف اورڈاکٹرزڈیوٹی پرموجودرہیں گے،طبی تعلیمی اداروں میں کوئی کھیل یا تقریب نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:اداکار سدھارتھ شُکلا نے اپنی آخری شام کس کے ساتھ گزاری ۔۔سکیورٹی گارڈ کا اہم انکشاف
واضح رہے کہ کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر این سی او سی اور حکومتی ہدایات پر سکولوں کے بعد کالجز اور یونیورسٹیاں بند کردی گئیں ہیں،کورونا تعطیلات کے حوالے سے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لاہور سمیت پندرہ اضلاع میں کالجز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پندرہ اضلاع میں قائم تمام پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کالجز اور یونیورسٹیز 12 ستمبر تک بند رہیں گی،چھٹیوں کا اثر نویں جماعت کے امتحانات پر نہیں ہوگا، نویں جماعت کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:نو جوان یو ٹیوبر نے 6 گھنٹے قبر میں گزارے تو کیا ہوا؟۔۔ ویڈیو وائرل
علاوہ ازیں محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں کی بندش کا بھی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیاہے، جس کے تحت کورونا کی شدت کے باعث پنجاب بھر کے سرکاری ونجی سکولز 6 سے 11 ستمبر تک بند رہیں گے، سرکاری و نجی سکولوں کو بھی کورونا کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔