(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ افغانستان میں 40 سال سے جاری تنازع کو ختم کرنے کا موقع ملا،افغان عوام کو پائیدار امن ،سلامتی اورخوشحالی کیلئے اقدام کرنا ہونگے،عالمی برادری انسانی ضروریات معاشی استحکام کیلئے کردار ادا کرے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماﺅں میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اورخطے کے مجموعی حالات پر گفتگوہوئی۔
وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں امن ،استحکام اورجامع سیاسی تصفیے کی اہمیت پر زوردیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ افغانستان میں 40 سال سے جاری تنازع کو ختم کرنے کا موقع ملا،افغان عوام کو پائیدار امن ،سلامتی اورخوشحالی کیلئے اقدام کرنا ہونگے،عالمی برادری انسانی ضروریات معاشی استحکام کیلئے کردار ادا کرے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ توجہ دی گئی تو سکیورٹی صورتحال، عوام کا انخلا روکنے میں مدد ملے گی ،کوشش کی جائے تو افغانستان میں پناہ گزین بحران روکا جا سکتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب: ہائی رسک اضلاع میں پابندیوں پر سختی سے عملدرآمدکرانے کا فیصلہ