(ما نیٹر نگ ڈیسک) آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی کابل میں چائے پینے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلا ت کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید وفد کے ہمراہ کابل میں ہیں جہاں وہ طالبان کے انٹیلی جنس چیف سے ملاقات کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس آئی جب کابل پہنچے تو انہیں اور ان کے وفد کو چائے پیش کی گئی۔ جنرل فیض حمید کے ہاتھ میں کپ اور خوشگوار موڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی برادری افغانستان میں انسانی ضروریات اورمعاشی استحکام کیلئے کردار ادا کرے : وزیراعظم
ٹوئٹر پر ’کابلی چائے‘ کا ہیش ٹیگ پورے دن سے پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ اس چائے کا موازنہ کچھ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کی چائے سے بھی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نجی وسرکاری تعلیمی اداروں کے بعدمیڈیکل کالج۔۔ یونیورسٹیاں بند۔۔نوٹیفکیشن جاری