فکر نہ کریں سب اچھا ہو گا،افغانستان کے سوال پر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا صحافی کو جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے افغانستان کے حوالے سے کہا ہے کہ فکر نہ کریں سب اچھا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دورے وفد کے ہمراہ پر کابل پہنچنے پر ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ’آپ کو کیا لگتا ہے کہ اب افغانستان میں کیا ہو گا‘، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فکر نہ کریں سب اچھا ہو گا۔اس موقع پر موجود پاکستانی سفیر نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن و استحکام کے لئے کام کر رہے ہیں۔
سوال - آپ کے خیال میں افغانستان میں کیا ہونے جا رہا ہے؟
— افغان اردو (@AfghanUrdu) September 4, 2021
ہم امن و استحکام کے لیے کام کر رہے ہیں۔ سب ٹھیک ہو جائے گا۔
ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید اور پاکستانی سفیر منصور احمد خان کا جواب pic.twitter.com/xujWwrsP1j
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی سربراہی میں فوجی وفد کابل میں طالبان حکام سے ملاقاتیں کرے گا جبکہ پاکستان اور طالبان حکومت کے درمیان باہمی امور میں تعاون کے امور پر گفتگو اوراس حوالے سے پیپر ورک بھی تیارکیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس آئی کی قیادت میں فوجی وفد کابل پہنچ گیا