(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے افغانستان کے حوالے سے کہا ہے کہ فکر نہ کریں سب اچھا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دورے وفد کے ہمراہ پر کابل پہنچنے پر ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ’آپ کو کیا لگتا ہے کہ اب افغانستان میں کیا ہو گا‘، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فکر نہ کریں سب اچھا ہو گا۔اس موقع پر موجود پاکستانی سفیر نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن و استحکام کے لئے کام کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی سربراہی میں فوجی وفد کابل میں طالبان حکام سے ملاقاتیں کرے گا جبکہ پاکستان اور طالبان حکومت کے درمیان باہمی امور میں تعاون کے امور پر گفتگو اوراس حوالے سے پیپر ورک بھی تیارکیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس آئی کی قیادت میں فوجی وفد کابل پہنچ گیا