(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکار سدھارتھ شکلا کی اچانک موت سے ان کی سب سے قریبی دوست شہناز گل بھی دل شکستہ رہ گئیں اور رو رو کر برا حال کر لیا۔ آخری رسومات کے دوران منظرعام پر آنے والی تصاویر نے لوگوں کو شہناز کے متعلق فکر مند ہونے پر مجبور کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق شہناز گل اپنے بھائی شہباز بادشاہ کے ہمراہ سدھارتھ کی آخری رسومات میں شریک ہوئی تھیں۔ شہباز بادشاہ نے بھی سدھارتھ کی ناگہانی موت پر سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا جسے پڑھ کر لوگوں کی آنکھیں نم ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:ممبئی پولیس نے سدھارتھ کی موت کا مقدمہ درج کرلیا۔۔وجہ بھی سامنے آگئی
شہباز نے لکھا کہ ”میرے شیر!تم ہمیشہ ہمارے تھے اور ہمیشہ رہو گے۔ میں ہمیشہ تم جیسا بننے کی کوشش کرتا آیا ہوں ، اب یہ میرا خواب بن گیا ہے اور یہ خواب ایک دن سچ ثابت ہو گا۔ میں تمہیں الوداع نہیں کہوں گا کیونکہ تم ہمارے ساتھ ہو۔“
یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ شکلانے موت سے پہلے کونسا مشروب پیا؟سنسنی خیز انکشافات