(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عوامی رابطوں کے بعد سیاسی انتظامی ٹیم میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے آئندہ دوسال تبدیلیاں خودکرکے فرنٹ فٹ پر کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنی سیاسی اورانتظامی ٹیم میں تبدیلیاں خود کریں گے،عثمان بزدار چند روز میں کابینہ اورانتظامی ٹیم میں تبدیلیوں کا اعلان کریں گے ۔
ذرائع کا کہناہے کہ عثمان بزدار آئی جی پنجاب اورانتظامی افسران کے نام خودوفاق کو دیں گے ،عثمان بزدار تین سال تک تبدیلیوں کے فیصلے وفاق کی مشاورت سے کرتے رہے ہیں،عثمان بزدار نے آئندہ دو سال بغیر مشاورت تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے ۔
عثمان بزدار نے صوبے کے دو افسروں کے تبادلے کیلئے وفاق سے رابطہ کرلیا،پولیس ،بیوروکریسی کے سربراہ ،چیف سیکرٹری پنجاب کی تبدیلی کاامکان ہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ فیصلہ انتظامی اور سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے کیا گیا،وزیراعلیٰ نے گزشتہ ہفتے 8 ڈپٹی کمشنرزمتعددسیکرٹریز کو تبدیل کیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں: فکر نہ کریں سب اچھا ہو گا،افغانستان کے سوال پر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا صحافی کو جواب