(ما نیٹر نگ ڈیسک) گریٹر اقبال پارک کیس میں خاتون سے بدسلوکی کے مقدمہ میں گرفتار کیے گئے 151ملزمان کو کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیمپ جیل سے خاتون سے بدسلوکی کے مقدمہ میں شناخت نہ ہونے والے 98 افراد کو رہا کیا گیا جبکہ توڑ پھوڑ کے معاملے میں 53 افراد کو رہا کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ کی موت پر شہناز گل کا رو رو کر برا حال ۔۔پیغام اور تصاویر نے مداحوں کو بھی رلادیا
جیل حکام کا کہنا ہے کہ کل 151 افراد کو عدالتی احکامات پر رہا کیا گیا۔رہائی پانے والوں کے اہلخانہ کی کثیر تعداد کیمپ جیل کے باہر جمع رہی۔رہائی کے موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔بوڑھی مائیں اور اہلخانہ بچوں کو مل کر آبدیدہ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکار سدھارتھ شُکلا نے اپنی آخری شام کس کے ساتھ گزاری ۔۔سکیورٹی گارڈ کا اہم انکشاف
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رہائی پانے والے افراد کا کہنا تھا کہ پولیس نے گرفتاریوں کے بعد تشدد کیا، تمام افراد نے مینار پاکستان واقعہ سے لا تعلقی کا اظہار کیا۔