گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 3 مریض جاں بحق

Sep 04, 2022 | 09:22:AM
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 3 مریض جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 228 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کا شکار ہوکر 3 مریض جاں بحق ہوئے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 19 ہزار 41 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح 1.20 فی صد رہی۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 114 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جنھیں‌ انتہائی

نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 70 ہزار 138 کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 585 ہو چکی ہے۔