پاکستان کی سب سے بڑی منچھر جھیل کو باغ یوسف کے مقام پر کٹ لگا دیا گیا

Sep 04, 2022 | 09:55:AM

(ویب ڈیسک) سیلابی ریلوں کے باعث منچھرجھیل میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہوچکی ہے جس کے بعد حکام نے جھیل کو آر ڈی 14 باغ یوسف کے مقام پر کٹ لگا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے آنے والے سیلابی ریلوں کے نتیجے میں منچھرجھیل میں پانی کا لیول آر ایل 123 سے تجاوز کرگیا ہے۔ میڈیا پر خبر نشر ہوتے ہی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے منچھر جھیل کا ہنگامی فضائی دورہ کیا۔

منچھر جھیل کو محکمہ آبپاشی کے عملے نے کٹ لگایا جن کے مطابق پانی گاؤں کرن پور اور انڈس لنک کے درمیان سے ہوتا ہوا دریائے سندھ میں داخل ہو گا۔ 

حکام محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے ہے کہ کٹ کے بعد منچھر جھیل سے پانی کا دباؤ 30 فیصد کم ہو گا۔ یاد رہے کہ منچھر جھیل میں پانی کی سطح بلند ہونے سے بند ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا اور بند ٹوٹنے کی صورت میں سیہون کی 5 یونین کونسلیں ڈوبنے کا خدشہ تھا۔

سیلابی صورتحال کے پیش نظر مکینوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے جبکہ میہڑ اور جوہی شہر کے رنگ بندوں پر بھی پانی کا دباؤ بڑھنے کے بعد شہری بوریوں میں مٹی بھر بھر کر بندوں کو مضبوط کرنے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: منچھر جھیل میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند، قریبی علاقوں کو خالی کرنے کا حکم 

مزیدخبریں