آئی فون 14 میں بڑی تبدیلیاں، نئے سیکیورٹی فیچرز دیے جانے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکی کمپیوٹر اور موبائل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل آئندہ ہفتے تک اپنے آئی فون سمیت کپمیوٹر اور ٹیبلیٹ متعارف کرائے گی اور اس بار کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے فونز میں بہت بڑی تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمپنی نے 2017ء کے بعد پہلی بار فون کے ڈیزائن ہی تبدیل کردیے ہیں اور اس بار نہ صرف ڈسپلے بلکہ فون کے کور سمیت بیک سائیڈ کا ڈیزائن بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔ بیک سائیڈ کے کیمروں کی جگہ کو بہتر بنایا گیا ہے اور دور سے ایسے محسوس ہوتا ہے کہ ایک ہی کیمرا ہے۔ علاوہ ازیں فون کے کیمرے میں بھی بہت بڑی تبدیلیاں کرکے اس میں کئی سیکیورٹی فیچرز دیے جانے کا امکان ہے۔ نئے ایپل آئی فون میں سیکیورٹی کی بڑی تبدیلیاں کرکے سافٹ ویئرز اور آپریٹنگ سسٹم کو بھی اپگریڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: نئی ایپل واچ میں کیا نیا ہوگا؟
اس بار کمپنی آئی فون کے چار ماڈیول پیش کرے گی اور اس بار متعارف کرائے جانے والے آئی فون 14 کے منی یعنی چھوٹے اور قدرے سستے موبائل متعارف نہیں کرائے جائیں گے۔ ایپل اب تک اپنے متعارف کرائے گئے موبائلز کو چھوٹی اسکرین سمیت دیگر کم فیچرز کے ساتھ آئی فون منی کے طور پر بھی پیش کرتا آیا ہے تاہم آخری بار اس کے منی فونز کی فروخت حوصلہ بخش نہیں تھی جس وجہ سے کمپنی کی جانب سے اس بار ایسے فونز پیش نہ کیے جانے کا امکان ہے۔
خبریں ہیں کہ آئی فون 14 کی قیمت 1200 ڈالر سے شروع ہوگی اور زیادہ سے زیادہ اس کی قیمت 1800 ڈالر تک رکھی جائے گی، یعنی پاکستانی 2 لاکھ 60 ہزار سے 3 لاکھ 85 ہزار روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے۔