ایران، افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کے باوجود قیمتیں کم نہ ہوسکیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایران اور افغانستان کی درآمدات بھی نرخوں میں استحکام نہ لا سکیں۔ ٹماٹر، پیاز اور سبز مصالحہ جات کی قیمتیں کم نہیں ہوسکیں۔
تفصیلات کے مطابق پیاز اور ٹماٹر کی مقامی فصل پانی کی نذر ہونے کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی سبزیوں اور سبز مصالحہ جات کی قلت بڑھ گئی ہے۔ ایران اور افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد سے بھی قیمتیں کم نہ ہو سکیں۔ منافع خوروں کی بے حسی سے مارکیٹ میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں بے قابو ہو چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: قیمتوں میں اضافہ، ایل پی جی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی دھمکی دے دی
250 روپے میں 5 کلو ملنے والا پیاز اب 250 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت 300 روپے کے قریب پہنچ چکی۔ شہر میں پیاز کی روزانہ کھپت 100 ٹرک ہیں مگر صرف 40 ٹرک ہی پہنچ رہے ہیں اسکے علاوہ ٹماٹر کے روزانہ 70 ٹرکس درکار ہیں مگر آج کل صرف 30 ہی آ رہے ہیں۔
رسد اور طلب کے عدم توازن اور منافع خوروں کی بے حسی کی قیمت شہریوں کو ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ بے یقینی کی اس صورتحال سے شہری اذیت کا شکار ہیں۔