سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری،شہباز شریف بلوچستان پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعظم بحالی کے کاموں کا بھی جائزہ لیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے مطابق وزیراعظم آج سیلاب سے متاثرہ روڈ اور ریلوے انفرا اسٹرکچر کی بحالی کا جائزہ لیں گے، بی بی نانی میں ریلوے کا بھی کا فضائی جائزہ لیا جائے گا،حکام کی جانب سے وزیراعظم کو سیلاب میں بہہ جانے والے پنجر پل کی بحالی کے کام پر بریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا بھی دورے میں ہمراہ ہونگے،سیلاب سے متاثرہ این 65 قومی شاہراہ گیس پائپ لائن اور بجلی کی ٹرانسمیشن لائنوں کی مرمت کے کام کا فضائی جائزہ بھی وزیراعظم شہباز شریف کے شیڈول میں شامل ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں بھی سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ اور متاثرین سے ملاقاتیں کی تھی۔ گلگت بلتستان کے دورے کے موقع پر وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے 3ارب روپے اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے فی خاندان دینے کا بھی اعلان کیا۔