(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان ایشیاء کپ کا فاتح بن سکتا ہے اور قومی ٹیم روایتی حریف بھارت کو سپر فور مرحلے میں شکست دینے کی اہلیت رکھتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایشیاء کپ میں پاکستان کی کارکردگی بہتر ہے۔ بھارت کے خلاف لیگ میچ میں پاکستان نے بہترین مقابلہ کیا جس سے قومی ٹیم کا مورال بلند ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کے خلاف شاندار فتح سے بھی ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اب سپر فور مرحلے میں ایک بار پھر بھارت سے مقابلے میں اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیے: کیا پاکستان بدلہ چکا پائے گا ؟؟ روایتی حریف آج پھرمدمقابل
انہوں ںے امید کا اظہار کیا کہ پاکستان میچ جیتنے میں کامیاب رہے گا کیونکہ اب تک ہماری بولنگ اور بیٹنگ بہت زبردست رہی ہے، ہماری ٹیم میں تمام تر خصوصیات موجود ہیں جبکہ اس کی کارکردگی دن بدن بہتری کی جانب مائل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کے اَن فٹ ہونے سے زیادہ اثر نہیں پڑا۔ یہ بھی اچھا ہوا کہ بینچ پر بیٹھے ہوئے کھلاڑیوں کو بھی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا۔