پاکستان کو 2 ارب 57 کروڑ  ڈالر اضافی بیرونی قرض ملنے کا امکان

Sep 04, 2022 | 13:53:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ’’آئی ایم ایف‘‘ نے پاکستان کو مزید  قرض دینے کی نوید سنادی،پاکستان کو 2 ارب 57 کروڑ  ڈالراضافی بیرونی قرض  ملنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق  پاکستان کو رواں مالی سال 30 ارب 75 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ درکار ہےاس کے علاوہ کمرشل  قرض کی مد میں  پاکستان کو 16 ارب 61 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے،آئی ایم ایف کے علاوہ دیگر  اداروں سے 14 ارب 39 کروڑ ڈالر ملیں گے،2 ارب 16 کروڑ  ڈالر کی براہ راست  بیرونی سرمایہ کاری کا بھی امکان ہے۔

 رپورٹ کے مطابق 12 ارب 87 کروڑ ڈالرکا قلیل مدتی قرضہ  رول اوور ہو سکتا ہے،اس طرح30 جون 2023 تک زرمبادلہ ذخائر16 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ جائیں گے، اگلے  مالی سال کرنٹ خسارہ 9 ارب 28 کروڑڈالر جبکہ برآمدات 35 ارب90 کروڑ تک رہنے کا امکان ہے تاہم تجارتی خسارہ  گزشتہ سال کی نسبت کم ہو گا،32ارب 85 کروڑ جانے کا امکان ہے،سود کی ادائیگی پر 3 ہزار 8سو 71 ارب روپے خرچ ہونگے اور ترسیلات زر کا حجم 28 ارب 96 کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں