(ویب ڈیسک) پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ ،سابق چیئرمین پی سی بی نے قومی سکواڈ کو اہم مشورہ دے دیا ۔
قومی کرکٹ ٹیم بڑے میچ میں نئے عزم کے ساتھ روایتی حریفوں کو شکست دینے کیلئے آج پھر میدان میں اترے گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔پاک بھارت ہائی وولٹیج مقابلے کیلئےدونوں جانب سے فل تیاری ہے۔
پاکستان کے خلاف اہم میچ میں بھارت کو آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا دستیاب نہیں ہونگے اور پاکستان کو فاسٹ باؤلر شاہ نواز دھانی دستیاب نہیں ہونگے ان کی جگہ محمد حسنین کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
ضرور پڑھیں :ہماری ٹیم بھارت کو شکست دینے کی اہلیت رکھتی ہے: شاہد آفریدی
سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے پاک بھارت معرکے میں کامیابی کے لیے قومی بلے بازوں کو وکٹ پر رک کر کھیلنے کا مشورہ دے دیا،کہتے ہیں کہ ٹاپ تھری بلے بازوں کو ذمہ داری کامظاہرہ کرنا ہوگا.