(24نیوز) ماہ اگست میں ڈالر پر روپیہ بھاری رہا، اگست کے دوران ڈالر کی قدر میں دس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، مہینہ بھر میں ڈالر کی قدر میں ریکارڈ 20 روپے 8 پیسے کی کمی ہوئی۔
تفصیلات کےمطابق اگست کےآغازپرانٹربینک ڈالر ریٹ 238 روپے83 پیسےتھا، اگست کے آخری روز ڈالر ریٹ 218 روپے 75 پیسے رہ گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 242 روپےسے220روپےتک آ گیا،جمعے میں کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک امریکی ڈالرکی قدر 60 پیسے گر کر218 روپے پر آگئی ہے۔
جمعرات کے روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 37 پیسے سستا ہوکر218روپے75 پیسے کی سطح پر آگیا تھا۔
خیال رہے کی آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری کے بعد سے مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستان کوپھرنوید سنادی