پاکستان میں کورونا کیسز 15 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 20 فیصد ریکارڈ کی گئی اور مزید 228 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملک کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 114 کی حالت تشویش ناک ہے۔
یہ بھی پڑھیے: چار آسان عادات اپنائیں، موٹاپے سے نجات پائیں
تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 591 کورونا وائرس ست متاثرہ مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے شکار کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 70 ہزار 16 ہو چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 19 ہزار 41 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک ملک بھر میں کُل 3 کروڑ 1 لاکھ 78 ہزار 771 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔