وزیر اعلیٰ کا اپنا گاؤں سیلاب میں ڈوب گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ کا اپنا گاؤں سیلاب میں ڈوب گیا ۔
منچھر جھیل میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ،حفاظتی بند کسی بھی وقت ٹوٹنے کا خطرہ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا آبائی گاؤں بجارا بھی پانی میں ڈوب گیا، سیہون بھی خطرے میں۔ شہر کو بچانے کیلئے منچھر جھیل میں کٹ دے دیا گیا ہے۔ پاکستان کی سب سے بڑی جھیل منچھرجھیل میں سطح سیلاب کے پانی سے خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے اور حفاظتی بند کسی بھی وقت ٹوٹنے کا خطرہ ہے جب کہ ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
انتظامیہ نےعلاقہ خالی کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ سیہون میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا آبائی گاؤں میں پانی میں ڈوب گیا ہے۔ جس کے بعد سیہون کو سیلاب سے بچانے کے لئے منچھر جھیل میں کٹ لگا دیا گیا۔ آرڈی چودہ کے مقام پر کٹ لگایا گیا ہے۔
ضرور پڑھیں : سیلاب متاثرین کی امداد کاسلسلہ جاری، جہانگیرترین نے بڑا اعلان کر دیا
ذرائع محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ دادو اور دیگر شہروں کو بھی نقصان سے بچا لیا ہے۔ تین یونین کؤنسلر کے درجنوں دیہات رات گئے خالی کرالیے گیے تھے۔
سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ گاؤں بجارا میں اب تک امداد نہیں پہنچی۔ زمینی حقائق کی بات کی جائے تو متاثرين کے پاس نہ راشن ہے اور نہ رہنے کے ليے ٹينٹ ہیں۔ علاقے میں چاروں طرف پانی، مگر بجارا واسی گھر چھوڑنے کو تیار نہیں۔ کشتی کی مدد سے سما کی ٹیم جب بجارا گاؤں پہنچی تو ہر طرف تباہی تھی۔ گھر برباد تو مویشی ہلاک تھے۔ جس گاؤں کو سیلابی پانی نے چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے وہاں امداد کا ایک دانہ تک نہیں پہنچایا جاسکا۔ مقامی رہائشی شاہنواز کی سات سال کی بیٹی سیلاب کی نذر ہوگئی۔