نوازشریف اور عمران خان میں خفیہ روابط، فواد چودھری کی تردید

Sep 04, 2022 | 18:59:PM

(24نیوز)نواز شریف اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے مابین پسِ پردہ روابط کے معاملے پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے بھی خاموشی توڑ دی ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چودھری نے نوازشریف اور عمران خان کے پس پردہ روابط کے حوالے سے زیرِ گردش اطلاعات کی مکمل تردید کر دی۔فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف یا ان کے کسی نمائندے سے کوئی پسِ پردہ رابطہ یا ملاقات ہوئی نہ اس کی ضرورت ہے، ایسی تمام اطلاعات محض قیاس آرائی یا کسی میڈیا سیل کی اختراع تو ہوسکتی ہے مگر اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کا بولان کا دورہ

مزیدخبریں