وزیراعلی بلوچستان کا صوبے میں آٹے کی قلت اور زائد نرخوں پر فروخت کا نوٹس 

Sep 04, 2022 | 21:06:PM
وزیراعلیٰ بلوچستان، میر عبدالقدوس بزنجو، آٹے کی قلت، نوٹس،
کیپشن: عبدالقدوس بزنجو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں گندم اور آٹے کی قلت اور زائد نرخوں پر فروخت کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے محکمہ خوراک کو صورتحال کی بہتری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی، وزیراعلیٰ نے محکمہ خوراک کو ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے گندم اور آٹے کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیدیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ خوراک کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ستمبر کے کوٹے کی گندم فوری طور پر آٹاملوں کو جاری کی جائے،انہوں نے کہاکہ گندم اور آٹے پر عائد بین الصوبائی پابندی کے خاتمے کے لئے دیگر صوبوں سے بات کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: تباہ کن سیلاب میں پاکستان کسی الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا ، قمر زمان کائرہ