(24 نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 139شیخوپورہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 3 صوبائی وزرا کو نوٹس جاری کردیا۔
ترجمان کے مطابق پی پی 139 شیخوپورہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے کارروائی کرتے ہوئے 3 صوبائی وزرا کو نوٹس جاری کردیئے، صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد، خرم شہزاد اور منور حسین کو نوٹس جاری کئے گئے ۔ترجمان کا مزید کہناتھا کہ تینوں صوبائی وزرا ئے پی پی 139 شیخوپورہ میں انتخابی مہم میں شرکت کی ۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی بلوچستان کا صوبے میں آٹے کی قلت اور زائد نرخوں پر فروخت کا نوٹس