ثابت ہو گیا شہباز گل کی گفتگو عمران کان کے فلسفہ شر کا ہی ثمر تھی، پرویز رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان کی آج کی تقریر نے واضح کردیا کہ ان کی نیندیں کیوں اڑی ہوئی ہیں؟آج کی تقریر نے ثابت کردیا شہباز گل کی گفتگو عمران کان کے فلسفہ شر کا ہی ثمر تھی۔
پرویز رشید کامزیدکہناتھا کہ عمران خان کو آئین میں درج آرمی چیف کے فرائض سے بھی آگاہی نہیں ،عمران خان کو نیب اور فوج کے سربراہان کے درمیان فرق تک معلوم نہیں ،یہ فوج کے سربراہ کو عوام سے لڑا کر کس کے مقاصد پورا کرنا چاہتے ہیں؟ ۔
لیگی رہنما نے کہاکہ عمران خان کی آج کی تقریر نے واضح کردیا کہ ان کی نیندیں کیوں اڑی ہوئی ہیں؟آج کی تقریر نے ثابت کردیا شہباز گل کی گفتگو عمران کان کے فلسفہ شر کا ہی ثمر تھی۔
انہوں نے کہاکہ کچھ دن پہلے عمران کو شکایت تھی سلامتی کے ادارے ان کی سیاسی مدد سے کیوں گریزاں ہیں؟ ،آج ان کا مطالبہ ہے سلامتی کے اداروں کے سربراہ ان کے سیاسی مخالفین کو کچلنے والے ہوں ،پرویز رشید نے کہاکہ آئین کے منافی ایسی سوچ رکھنے والا آمریت وفسطائیت کا لاڈلہ تو ہوسکتا ہے قائداعظم کا پیروکار نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: شیخوپورہ ضمنی الیکشن، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 3 صوبائی وزرا کو نوٹس جاری