پاکستان کا بڑا اعزاز،قومی بلے باز محمد رضوان نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کے مایہ ناز بلے باز محمد رضوان نے انڈیا کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا،کیریئر کی 48 اننگز بنانے والوں کی فہرست میں رضوان دوسرے نمبر پر آگئے ۔
دبئی میں کھیلے جانیوالے ایشیا کپ کے اہم میچ میں قومی بلے باز محمد رضوان نے انڈیا کے خلاف اننگز کا 70 واں رن لے کر کوہلی کو پیچھے چھوڑا، بھارت کے ویرات کوہلی نے 48 اننگز میں 1852 رنز بنائے تھے،محمد رضوان نے 48 اننگز میں 1854 رنز بنائے ۔
یاد رہے کہ کیریئر کی ابتدائی 48 اننگز میں سب سے زیادہ رنز1916 بابراعظم نے بنائے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: شیخوپورہ ضمنی الیکشن، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 3 صوبائی وزرا کو نوٹس جاری