وزیراعلیٰ پنجاب کادورہ داتا صاحب،عرس مبارک کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کادورہ داتا صاحب،نگران وزیراعلیٰ نے داتا صاحب کے 980ویں عرس مبارک کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لیا۔
محسن نقوی نے دورے کے دوران سماع ہال، لنگر خانے، بیت الخلا ، مسجد کا دورہ کیا،محسن نقوی نے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی،نگران وزیراعلی نے عرس مبارک کے بہترین انتظامات کی یقین دہانی کروائی۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ پرسوں سے عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہورہا ہے،3 دن کی تقریبات ہوں گی اور کوشش ہے کہ بہتر انتظامات کریں،کوشش ہوگی پہلے سے بہتر انتظامات کریں ،لنگر خانے کے حوالے سے کمشنر صاحب سے میٹنگ ہوئی ہے تاکہ آنے والے سارے لوگ لنگر کھائیں۔
7 کو لاہور میں عام تعطیل ہوگی،محفل سماع کیلئے بہترین اور وسیع انتظامات کریں گے جس میں ملک کے بہترین قوال پرفارم کرتے ہیں، چہلم کے جلوس اور عرس کیلئے اچھے انتظامات کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ عرس کیلئے ٹریفک پلان مکمل ہے، اگر سکیورٹی کلئیر ہوئی تو پارکنگ کی سہولیات میسر ہوں گی،داتا صاحب کی توسیع کیلئے کام جلد شرورع ہوجائے گا مسجد اور احاطے کی توسیع کی جائے گی۔