(ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز حسن علی نے اپنے ٹیم میٹ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان سے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ ٹکٹ مانگ لیے۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ 2023 ہائبرڈ نظام کے تحت پاکستان اور سری لنکا میں جاری ہے ، قومی کرکٹ ٹیم نےگزشتہ روز ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف اہم میچ کھیلا لیکن بدقسمتی سے پاک بھارت میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوا،میچ بے نتیجہ ختم ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا، جس کے باعث نیپال کے خلاف پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی پاکستان ٹیم ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پہنچ گئی۔
اتوار کو قومی کرکٹر شاداب خان نے ایکس( ٹوئٹر) پر بس میں موجود پاکستانی کھلاڑیوں کی ایک تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ'ہم اپنا اگلا میچ لاہور میں کھیل رہے ہیں۔شاداب نے شائقین کرکٹ سے درخواست کی کہ آئیے دنیا کو دکھائیں کہ ہمارے فینز کتنے پرجوش ہیں۔ اسٹیڈیم میں جذبے کے ساتھ اپنے جھنڈے لائیں، پاکستان زندہ باد۔
جس پر فاسٹ بولر حسن علی نے ٹویٹ کیا کہ بھائی میں بھی آنا چاہتا ہوں میچ دیکھنے مجھے ایک ٹکٹ مل سکتا ہے ؟۔۔