(عابد چودھری)ای ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء پر شہریوں کو بڑی سہولت دیدی گئی۔
اب فزیکل لائسنس موجود نہ ہونے پر کسی بھی شہری کا چالان نہیں ہوگا،سی ٹی او لاہورنےشہریوں کو اپنے موبائل میں ای لائسنس کارڈ محفوظ رکھنے کی ہدایت دیدی۔
لائسنس چیکنگ پر اب شہری موبائل میں ای لائسنس کارڈ کو سکین کراسکیں گے،سی ٹی اومستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ فزیکلی لائسنس موجود نہ ہونے پر کسی بھی شہری کا چالان نہیں کیا جائے گا،ای لائسنس کے اجرا کا مقصد شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حسن علی نے شاداب خان سے میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹ مانگ لی