الیکشن کب ہوں گے؟ حکومت تاخیر کیوں کررہی ہے؟ اہم انکشاف

Sep 04, 2023 | 10:45:AM

Read more!

(24 نیوز)الیکشن کب ہوں گے؟ حکومت تاخیر کیوں کررہی ہے؟ سینئر صحافی پھٹ پڑے۔

پروگرام’نسیم زہراایٹ پاکستان‘ میں گفتگو  کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار نے کہا ہے کہ اگر دیکھا جائے تو اس سے پہلے پنجاب اور خیبر پختون خوا میں نگران حکومتوں کی 90دن کی آئینی مدت پوری ہوچکی ہے اور یہ حکومتیں ابھی تک قائم ہیں،اگر ایسا ہے تویہ کہنا مشکل ہے کہ انتخابات  ہونگے 90 دن میں یا نہیں۔

سینئر صحافی مطیع اللہ جان نےکہا ہے کہ  ہوسکتا ہے فروری میں حالات اس سے بھی بد تر ہوں اور انتخابات کرواناممکن ہی نہ رہے، بہتر ہوگا کہ آئینی مدت میں ہی الیکشن ہو جائے۔

ضرورپڑھیں:بجلی بلوں میں ریلیف ،حکومت کی آئی ایم ایف سے بات چیت جاری

سینئر تجزیہ کارمظہر عباس نے کہا ہے کہ جب نتائج مرتب ہوجائینگے اور آئندہ حکومت کی بنیادی تیاری ہوجائی گی تو الیکشن ہونگے ۔

معروف قانون دان اور عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے مہنگائی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں17 سے 18 بلین ڈالرز  اس اشرافیہ کو سالانہ مل رہے ہیں،اس اشرافیہ میں ججز ،جرنیل ،سول اور ملٹری بیوروکریسی شامل ہے ، ہم آئی ایم ایف سے 1 بلین ڈالرز لینے کیلئے بقول وزیر اعظم کے کتنے الٹے سیدھے ہوئے  تو اگر ہم اپنے اس خرچے کو صرف آدھا بھی کردیں تو قرض لینے کی نوبت بھی نا آئے۔

مزیدخبریں