ڈالر مہنگا، اسٹاک ایکسچینج سے بھی اہم خبر آ گئی

Sep 04, 2023 | 10:51:AM

(24نیوز)روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری،انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 28 پیسے اضافہ  ہوا ، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 305روپے 75پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1روپے مہنگا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ ڈالر 328 روپے سے بڑھ کر 329 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں یورو 2روپے مہنگا ہو کر 355 روپے 50پیسے کا ہو گیا،برطانوی پاؤنڈ تین روپے مہنگا ہو کر 418 روپے،اماراتی درہم ایک روپے 80پیسے مہنگا ہو کر 92روپے 30پیسے کا ہو گیا جبکہ سعودی ریال ایک روپے مہنگا ہو کر 89 روپے کا ہو گیا ۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکامثبت آغاز،بازار حصص میں 100انڈیکس میں 164پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا، 45ہزار 476 کی سطح پرجاپہنچا،100انڈیکس 45476کی سطح پرپہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چکن سستا ہو گیا

مزیدخبریں