سرکاری ملازمین دفتر میں بھی ہیلمٹ پہننے لگے، حیران کن وجہ سامنے آ گئی

Sep 04, 2023 | 12:04:PM
سرکاری ملازمین دفتر میں بھی ہیلمٹ پہننے لگے، حیران کن وجہ سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ٖ(ویب ڈیسک) پرائیویٹ و سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین پر انتظامیہ کی جانب سے مختلف قسم کی پابندیاں اور قانون لاگو کیے جاتے ہیں جو ملازمین کی فلاح اور ان کی ضرورت کو مد نظر رکھ کر بنائے جاتے ہیں ، لیکن بعض اوقات ایسے معاملات بھی سامنے آتے ہیں کہ ایک عام انسان ہنس ہنس کر پاگل ہو جاتا ہے ۔

ایسا ہی ایک واقع بھارت میں  سامنے آیا ہے جہاں سرکاری ملازمین ہیلمٹ پہن کر کام کر رہے ہیں ، بھارتی ریاست تلنگانا کے ضلع جگتیال میں موجود سرکاری ڈویلپمنٹ آفس کے ملازمین کی ہیلمٹ پہنے  کام کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل   ہو رہی ہے، بتایا گیا ہے کہ سرکاری عمارت اتنی بوسیدہ ہو گئی ہے کہ چھت سے سیمنٹ گرنا شروع ہو گیا ہے،اس دفتر کی گاؤں میں انٹرنیٹ کی سہولت اور انفراسٹرکچر بہتر بنانے کی ذمہ داری ہے لیکن دفتر کی عمارت اتنی بوسیدہ ہے کہ ملازمین خوف کی حالت میں کام کرتے ہیں کہ چھت سے سیمنٹ کا کوئی ٹکرا ان کے سروں پر نہ گر جائے، اسلئے ملازمین ہیلمٹ پہن کر دفتر میں کام کرنے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی رہائی ممکن نہ ہو سکی

مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں بوسیدہ عمارت کی چھت سے سیمنٹ کی ایک چھوٹی سلیب دفتر میں موجود ملازم پر گری، جس کے بعد عملہ دفتر کو نئی عمارت میں منتقل کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔