پمز ہسپتال میں پرویز الٰہی کا طبی معائنہ ،سخت سکیورٹی حصار میں واپس روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کی اٹک جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الہٰی کی اٹک جیل میں طبیعت خراب ہو گئی ، چودھری پرویز الہیٰ کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ مکمل ہو گیا،سخت سکیورٹی حصار میں پرویز الٰہی پمز ہسپتال سے واپس چلے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی بلوں میں کتنا ریلیف ملے گا؟صارفین کیلئے اہم خبر آ گئی
چودھری پرویزالہی کو طبیعت خراب ہونے پر پمز منتقل کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ کا کارڈیالوجی وارڈ میں میڈیکل چیک اپ کیا گیا، سابق وزیر اعلیٰ کو سینے میں اٹھنے والی درد کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا،پرویز الہیٰ کی نبض اور بلڈ پریشر کو بھی چیک کیا گیا،پرویز الہیٰ کے مزید ٹیسٹوں کیلئے نمونے بھی لئے گئے۔
ترجمان پمز کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ کو روٹین چیک اپ کیلئے پمز ہسپتال لایا گیا،ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹروں نے انکا طبی معائنہ کیا ،پرویز الٰہی کےبلڈ پریشر اور دیگر ٹیسٹ کئے گئے،پرویز الہیٰ کی صحت تسلی بخش قرار دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ تین روز قبل پرویز الٰہی کو اسلام آباد پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا تھا۔