داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ کا 980واں عرس مبارک،7ستمبرکومقامی تعطیل کانوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ کے عرس کی سالانہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے پنجاب حکومت نے7ستمبرکومقامی تعطیل کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 7ستمبرکوضلعی دفاتربند رہیں گے،پنجاب سول سیکرٹریٹ اورخودمختارادارےکھلےرہیں گے،داتاعلی ہجویریؒ کے980ویں عرس مبارک کی تقریبات کے حوالے سےلاہور شہر میں 7 ستمبر کو عدالتیں بھی بند رہیں گی،ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ ،لاہور کی ماتحت عدالتوں میں عرس داتا دربار کی مقامی چھٹی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:ای ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء پر شہریوں کو بڑی سہولت دیدی گئی
عرس کے دوران قرأت، نعت خوانی اور سماع کی محفلیں عروج پر ہوں گی،صوفی بزرگ علی ہجویری ؒ کے عرس پر لنگر کے انتظامات مکمل ہیں، دودھ کی سبیلیں بھی لگائی جارہی ہیں، مٹھائیوں اور دیگر اشیاء کی دکانیں بھی سج گئیں۔
دوسری جانب چہلم حضرت امام حسینؓ اور عرس داتا گنج بخشؒ کے سلسلہ میں پنجاب پولیس کی جانب سے سکیورٹی پلان تیار کرلیا ہے جبکہ ملک بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے، پنجاب بھرمیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے عزاداری جلوسوں اور مجالس کا سکیورٹی پلان فائنل کر لیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر میں 677 مجالس، 378 جلوس کی سیکیورٹی پر 30 ہزار سے زائد افسران، اہلکار اور رضا کار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ صوبائی دارالحکومت میں 44 مجالس، 05 مرکزی عزاداری جلوسوں کی سیکیورٹی پر 07 ہزار سے زائد افسران، اہلکار و رضا کار تعینات ہوں گے۔
لاہور جن کی نسبت سے داتا کی نگری کہلاتا ہے، ان کا نام علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا صاحب ؒ ہے، حضرت علی ہجویری تقریباً 1 ہزار سال قبل افغانستان سے لاہور تشریف لائے اور بھا ٹی دروازے کے قریب قیام فرمایا، اپنے اخلاق اور حُسنِ کردار سے غیر مسلموں کو گرویدۂ اسلام کیا، ان کی بے مثل تصنیف کشف المحجوب تصوف پر سند قرار دی جاتی ہے۔