نہم و دہم کے طلبا کیلئے بری خبر

Sep 04, 2023 | 12:49:PM

  (24نیوز)سرکاری سکولوں میں کتابوں کی قلت ابھی سے پیدا ہونے لگی،بچوں کو نہم و دہم کی جنرل سائنس اور ریاضی کی کتابیں نہ مل سکیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا،سکولوں میں نئے داخل ہونے والے طلبا تاحال کتابوں سے محروم ہیں،کتابوں کے حصول کیلئے سکول سربراہان لاہور کی 5 تحصیلوں میں قائم وئیر ہاؤس کے چکر لگانے پر مجبور ہوگئے،سکول سربراہوں کا کہنا ہے کہ وئیرہاوس بند ہونے سے نئی کتابیں نہیں مل رہیں،کتابیں نہ ملنے پر نئے داخل ہونے طلباء ایک دو روز بعد سکول چھوڑ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 7ستمبرکو تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

دوسری جانب ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ لاہور میں تمام کتابیں تقسیم کی جاچکی ہیں،نئے داخل ہونے والے طلباء کو سکولوں سے ہی کتابیں فراہم کی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں