شہرقائد کے باسیوں پر مزید بجلی بم گرانے کی تیاریاں، نیپرا میں درخواست دائر

Sep 04, 2023 | 15:01:PM
شہرقائد کے باسیوں پر مزید بجلی بم گرانے کی تیاریاں، نیپرا میں درخواست دائر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شہرقائد کے باسیوں کیلئےایک اور بری خبر آ گئی،کراچی کیلئے بجلی 10روپے 32پیسے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی گئی۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ 2022-2023کی 3مختلف سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مانگا گیا ہے،نیپرا کی جانب سے حکومتی درخواست پر 11ستمبر کو سماعت کی جائے گی۔

کراچی کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافے کی حکومتی درخواست نیپرا میں جمع کر ا دی  جس میں اکتوبر تا دسمبر 2022کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 47پیسے اضافے کی درخواست  کی گئی جبکہ جولائی تا ستمبر 2022کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 4.45روپے فی یونٹ وصولی کی درخواست  کی گئی ہے۔

حکومت کی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وصولیاں ستمبر اور اکتوبر 2023میں کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف نے آخر کاریقین دہانی کرا دی

اپریل تا جون کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اضافہ 5روپے 40پیسے فی یونٹ تک بنتا ہے،اپریل تا جون کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی کیا جائے۔