60لاکھ گدھے بھی قومی معیشت کو بچانے میں مصروف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )اس وقت پاکستان میں 60لاکھ گدھے، گھوڑے اورخچر ہیں جن سے کام لیا جارہا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ پائیدارترقی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے ورکنگ لائیو اسٹاک کے کردار اور اہمیت کو اجاگر کرنا ہوگا,پاکستان میں6ملین یعنی ساٹھ لاکھ گدھے، گھوڑے اورخچر ہیں جن سے کام لیا جارہا ہے لیکن پائیدارترقی کے اہداف میں ان کا کہیں ذکر نہیں کیا جاتا ۔ پائیدار ترقی، استحکام ، غربت اوربیروزگاری کے خاتمے، تعلیم،صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقوام متحدہ نے رکن ممالک کیلئے17اہداف مقرررکھے ہیں۔
رکن ممالک ان اہداف کے حصو ل کیلئے کی جانیوالی کوششوں اورکامیابیوں کی رپورٹ اقوام متحدہ کو پیش کرتے ہیں ،ماہرین کاکہنا ہے کہ 75فیصد نئی بیماریاں جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہورہی ہیں۔پاکستان میں پائیدارترقی کے حصول کے لئے ورکنگ لائیوسٹاک کے کردار کو اجاگرنہیں کیا جارہا۔
ضرور پڑھیں:آرمی چیف کی تاجروں کوانٹربینک ریٹ میں شفافیت کوفروغ دینے کی یقین دہانی
اس حوالے سے لاہورمیں ایک اہم مشاورتی کانفرنس منعقد کی گئی ،اس میں شریک ماہرین نے بتایا کہ صرف اینٹوں کے بھٹوں پر دولاکھ گدھے اورخچر،چکوال اور چواسیدن شاہ میں 10 ہزار گدھے کان کنی کے لئے استعمال کئے جارہے ہیں۔