(24 نیوز )نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی جانب سے سرگودھا کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا سرپرائز دورہ کیا گیا، ایم ایس سمیت ڈاکٹرز کی دوڑیں لگ گئیں ۔
تفصیلات کے مطابقمحسن نقوی کے وزٹ سے بے خبر کمشنر اور پولیس افسران وزیر اعلی کے بعد ہسپتال پہنچے ، ڈاکٹرز اور ادویات کی عدم دستیابی پر مریضوں کے لواحقین پھٹ پڑے ،ڈیوٹی سے غائب سینئر ڈاکٹرز بھی وزیر اعلی پنجاب کے وزٹ کا سن کر پرائیویٹ ہسپتال چھوڑ کر سرکاری ھسپتال پہنچ گئے،شکایات اور ڈاکٹرز کی عدم موجودگی پر وزیر اعلی پنجاب ایم ایس پر برس پڑے ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کروڑوں روپے کی کرپشن کی شکایات پر انکوائری لگانے کا حکم دے دیا، چلڈرن وارڈ سمیت دیگر وارڈز کو اپ گریڈ کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 افسران اور ایک جوان شہید