پاک سعودیہ انسداد دہشتگردی مشق البطار 1 کی اختتامی تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیراٹ میں پاکستان اور سعودی عرب کی انسدادِ دہشت گردی کی مشترکہ مشق البطار 1 کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 2 ہفتے طویل مشق کا آغاز 22 اگست 2023ء کو ہوا تھا، جس میں دونوں برادر ممالک کی اسپیشل فورسز کے دستوں نے شرکت کی۔
سعودی سفیر نواف سعید المالکی اور اعلیٰ عسکری قیادت نے آخری دن مشق کا مشاہدہ کیا،مشق کے دوران کامبیٹ ایوی ایشن نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔
مشترکہ مشق کا اختتام فلائی پاسٹ کے ساتھ ہوا، اس مشق کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔
مشق کا مقصد مستقبل میں فوجی تعاون کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی کرنا بھی تھا۔