امام مسجد قتل، فلسطینیوں کا منگل کو ہڑتال کا اعلان

Sep 04, 2023 | 17:41:PM
امام مسجد قتل، فلسطینیوں کا منگل کو ہڑتال کا اعلان
کیپشن: فلسطینی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)1948 عیسوی میں اسرائیل کے زیرنگین جانے والے عرب علاقوں میں جرائم کی شرح بڑھ رہی ہے، اسی تناظر میں اسرائیل میں موجود ان عرب علاقوں میں امام مسجد شیخ سمیع المصری کو قتل کردیا گیا، معروف شخصیت کے قتل کے خلاف عرب آبادی نے زبردست احتجاج شروع کردیا۔
عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیل میں عرب عوام کیلئے سپریم فالو اپ کمیٹی اور مقامی اتھارٹیز کے سربراہوں کی قومی کمیٹی نے تمام عرب علاقوں میں عام ہڑتال کا اعلان کردیا، شیخ سمیع المصری کے نماز جمعہ کے اجتماع کو مظاہرے میں تبدیل کردیا گیا اور مرکزی شاہراہوں کو بند کر دیا گیا تھا۔
منظم جرائم میں اضافے کے تناظر میں بتایا گیا ہے کہ ابک تک تقریبا 170 عرب افراد بڑھتی مجرمانہ کارروائیوں سے متاثر ہوئے ہیں، ہڑتال کے فیصلے کفر قرہ میونسپلٹی کے ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے اجلاس کے دوران کئے گئے، اجلاس میں بتایا گیا کہ جمعہ اور ہفتہ کے دوران 24 گھنٹوں میں 3 افراد کو قتل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  300یونٹ استعمال کرنے والوں کو بل میں کتنا ریلیف ملے گا؟ ریلیف پلان مرتب کر لیا گیا