(24 نیوز)اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں استحکام رہا جبکہ یورو اور برطانوی پاﺅنڈ نے بڑی چھلانگ لگا کر دیگر کرنسیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 28 پیسے مہنگا ہونے کے بعد305 روپے 75 پیسے پر پہنچ گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر 328 روپے پر برقرار رہا ۔
اوپن مارکیٹ میں یورو ایک ہی دن میں 4 روپے مہنگا ہوکر 357.50 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،برطانوی پاؤنڈ 2 روپے مہنگاہوکر 417 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا،امارتی درہم 1.30 روپے مہنگاہوکر 91.80 روپے کی بلند سطح پہنچ گیا،سعوی ریال 88 روپے کی سطح پر برقراررہا۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ سمیع المصری کا قتل، کل ہڑتال کا اعلان