9 مئی واقعات،عمران خان کےوکیل پیش نہ ہونے پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

Sep 04, 2023 | 18:51:PM

(ملک اشرف)جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت 7مقدمات میں ضمانت منسوخی کیخلاف درخواستوں پرچیئرمین پی ٹی آئی کےوکیل پیش نہ ہوئے، لاہور ہائیکورٹ نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں کی سماعت کی۔عدالت میں درخواست گزار چیئرمین پی ٹی آئی کےسینئر وکیل پیش نہ ہوئے۔ جسٹس عالیہ نیلم نےجونیئروکیل سےاستفسارکیاکہ بیرسٹر سلمان صفدر اتنے اہم کیس میں پیش کیوں نہیں ہوئے ؟

جونیئر وکیل نے جواب دیاوہ اسلام آباد کی سپیشل کورٹ میں کسی کیس میں مصروف ہیں ,فاضل جج نےکہااُنہیں سپیشل کورٹ کو ترجیح دینی چاہیے تھی یا ہائیکورٹ کو۔

عدالت نےکیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سےانسداد دہشت گردی عدالت کےضمانت منسوخی کے فیصلے کوچیلنج کیا گیا ہے۔

عدالت نے درخواستوں پر  فیصلہ لکھوانے کے لئے رکھ لیا،اپیلوں میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کے آرڈرز کو خارج کرنے کے خلاف حکم امتناعی دینے کی درخواست کی گئی ,چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سےانسدادِ دہشت گردی عدالت کےضمانت منسوخی کے فیصلے کوچیلنج کیا گیا ہے، اور درخواستوں میں سپرٹینڈنٹ اٹک جیل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔

 یہ بھی پڑھیں:سونا سستا ہو گیا

موقف اپنایا گیا کہ  درخواست گزار کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے 5اگست کو توشہ خانہ کے کیس میں حقائق کے برعکس سزا ہوئی ,سزا کے فوری بعد پولیس نے درخواست گزار کو گرفتار کرلیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ,عدالت ضمانتوں کو میرٹ کی بنیاد پر سننے کا حکم دے .

انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں کو خارج کردیا تھا۔

مزیدخبریں