فلپ مورس ملٹی نیشنل سگریٹ کمپنی کیخلاف کارروائی کا مراسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کفایت علی) وزارت صحت پاکستان کی جانب سے فلپ مورس ملٹی نیشنل سگریٹ کمپنی کیخلاف کارروائی کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو مراسلہ لکھا گیا ہے جس میں ملٹی نیشنل سگریٹ کمپنی کی جانب سے سگریٹوں پر بڑھائی گئی ایکسائز ڈیوٹی کے برخلاف سستے سگریٹ فروخت کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ہول سیل میں چینی 7 روپے فی کلو مہنگی
ذرائع کے مطابق ٹیئر ون کے سگریٹ پیکٹ ہر 330 روپے ایکسائز ڈیوٹی لاگو ہوتی ہے جبکہ کمپنی کی جانب سے سگریٹ برانڈ کی قیمت 330.51 روپے مقرر کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
وزارت صحت کے ایس ار او 53 (k)/2009 کے تحت سگریٹ پر ڈسکاؤنٹ یا مارکیٹ ویلیو سے کم پر فروخت کرنا غیرقانونی ہے۔