گھر سے بھاگ کر شادی کرنا غلط ہے، نادیہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جج نادیہ خان کا کہنا تھا کہ پہلے فلموں میں گھر سے بھاگنے کو تسبیح دی جاتی تھی کہ ہیرو ہیروئین بھاگ جاتے ہیں اور ایسے دکھایا جاتا ہے کہ ہیرو ہیروئین نے بلکل ٹھیک کیا یہاں پہلی دفعہ دکھایا گیا ہے کہ یہ غلط ہے۔
کیا ڈرامہ ہے ود مکرم کلیم" کے تازہ ترین قسطوں نے ایک بار پھر ہل چل مچا دی۔ اس بار معروف اداکارہ نادیہ خان کا دلچسپی سے بھرپور ردعمل سامنے آیا۔
نادیہ خان نے "کیا ڈرامہ ہے" میں ڈرامہ "محبت گمشدہ میری " جس میں اداکارہ دنانیر مبین بطور زوبیہ جبکہ اداکارخوشحال خان بطور صائم کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں کی تازا ترین قسط پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے نادیہ خان کا کہنا تھا کہ میں 90 کی دہائی کی بات کروں تو فلموں میں گھر سے بھاگنے کو تسبیح دی جاتی ہےکہ ہیرو ہیروئین بھاگ جاتے ہیں اور ایسے دکھایا جاتا ہے کہ ہیرو ہیروئین نے بلکل ٹھیک کیا یہاں پہلی دفعہ دکھایا گیا ہے کہ یہ غلط ہوا۔
تھوڑا رک جاتے، صبر کر جاتے مجھے لگتا ہے کہ اس ڈرامے کا مقصد بچوں کی اصلاح کرنا ہے۔مجھے بہت اچھا لگا کہ اس ڈرامے میں لوگوں کیلئے ایک پیغام ہے۔