جڑانوالہ سانحہ میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر پنجاب حکومت و دیگر کو نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے جڑانوالہ سانحہ میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر پنجاب حکومت اور دیگر حکام کو نوٹس جاری کرکے 11 ستمبر کو جواب طلب کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جڑانوالہ سانحہ میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ سانحہ جڑانوالہ میں اقلیتوں کے بنیادی آئینی حقوق متاثر ہوئے ، اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے اختیار کیا گیا طریقہ کار سست روی کا شکار ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔
جسٹس عاصم حفیظ نے بشپ آزاد مارشل سربراہ چرچ آف پاکستان کی درخواست پر حکم جاری کیا ، عدالت نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ستار ساحل کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی، درخواست پر مزید کارروائی 11 ستمبر کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: معروف عالم دین اور امام مسجد کا قتل، کل عام ہڑتال کا اعلان