"تبدیلی لانے والوں نے ابھرتی ہوئی معیشت کو لڑھکتی ہوئی معیشت بنا دیا",احسن اقبال 

Sep 04, 2023 | 19:30:PM

This browser does not support the video element.

(24 )سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا  کہ تبدیلی لانے والوں نے ابھرتی ہوئی معیشت کو لڑھکتی ہوئی معیشت بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی اور معاشی مسائل کو سمجھنا چاہیے کہ ہمیں 2018 کے جس تبدیلی کے عمل سے گزارا گیا وہ سب جانتے ہیں، تبدیلی لانے والوں نے ابھرتی ہوئی معیشت کو لڑھکتی ہوئی معیشت بنا دیا گیا،اپریل 2022 میں پاکستان کی معیشت تیز کے ساتھ لڑکھ رہی تھی ،ہم نے 16 ماہ میں پاکستان کا بیرونی سیکٹر میں جو ڈیفالٹ تھا  بچالیا ہے،  یکم اپریل 2022 میں پی ٹی آئی حکومت پاکستان کو ڈیفالٹ کر گئی تھی ۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی مفاد میں ہم نے چیئرمین پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کو قبول کیا، ہماری حکومت کے بعد ملک میں بے یقینی پیدا کر دی گئی، ایک سیاسی جماعت ملک میں بے یقینی پھیلانے کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک کو 10 سال پیچھے پھینک کر گیا ہے، مسلم لیگ ن نے 2013ء میں ملک کو اس کے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی تھی، پی ٹی آئی کے چار سالوں میں ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ پی ٹی آئی کے لوگ آج عوام کو ورغلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پمز ہسپتال میں پرویز الٰہی کا طبی معائنہ، ڈاکٹر کا موقف آگیا

سابق وفاقی وزیر نے کہا ملک کو 50 ارب ڈالر کا خسارہ ہوا جس سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا، ملک کو موجودہ صورتحال سے نکالنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنانے کی ضرورت ہے،ملکی استحکام کیلئے کم از کم دس سال مسلسل چلانے کی ضرورت  ہے۔

مزیدخبریں